احمد آباد:30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)گجرات کے وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چوڈاسما کا ایک لیٹرہیڈ تنازعات کا سبب بن گیا ہے۔آسارام عصمت دری معاملے میں جیل میں بندہے اور ریاستی حکومت نے ان کے آشرم کو اپنی نیک خواہشات بھیجی ہے۔بھوپندر سنگھ چوڈاساما نے یوگ ویدانت سیوا پروگرام کی تعریف کی ہے، جو14فروری کوہونے والاہے۔آسارام کے آشرم کی تعریف کرتے ہوئے گجرات کے وزیر وزیر بھوپندر سنگھ چوڈاساما نے لکھاکہ اس پروگرام کے ذریعہ نوجوان اپنے والدین کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے اور اچھے شہری بنیں گے۔ریاستی حکومت کے وزیر نے لکھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ اس قسم کے پروگرام کرتے رہئے،جب صحافیوں نے سوالات پوچھے تو وزیر نے کہا کہ نیک خواہشات بھیج کرانہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔بتادیں کہ 14فروری کو ویلن ٹائن ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جبکہ آسارام کی تنظیم ماتا۔پتادن منظم کرتی ہے۔وزیر سنگھ چوڈاساما نے کہا کہ انہوں نے صرف اچھے کام کی تعریف کی ہے۔آسارام اس وقت راجستھان کی جودھپور جیل میں موجود ہیں اور نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے جرم میں سزاکاٹ رہے ہیں۔