ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات میں سادھوی کے گھر سے 2000کے نوٹوں میں 1.25کروڑ کی نقد،24سونے کی سلاخیں برآمد۔،شراب بندی کے باوجودشراب کی بوتلیں بھی برآمد

گجرات میں سادھوی کے گھر سے 2000کے نوٹوں میں 1.25کروڑ کی نقد،24سونے کی سلاخیں برآمد۔،شراب بندی کے باوجودشراب کی بوتلیں بھی برآمد

Sat, 28 Jan 2017 11:42:10    S.O. News Service

بناس کانٹھا27جنوری(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)شمالی گجرات میں ایک سادھوی کو گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں خریدے گئے سونے کے بسکٹوں کے 5کروڑ روپے کا بلادا نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔سادھوی جے شری گری کے نام سے جانی جانے والی اس خاتون کو آج گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ  سادھوی ایک ٹرسٹ کی سربراہ ہیں، جو بناس کانٹھا میں ایک مندر کو چلاتا ہے۔اسی ہفتے ایک مقامی سنار نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی تھی کہ سادھوی بار بار یاد دلانے کے باوجود اس کے 5کروڑ روپے ادا نہیں کر رہی ہیں۔پولیس نے جمعرات کو 45سالہ سادھوی کے گھر کی تلاشی لی، جس میں تقریبا 80لاکھ روپے قیمت کی 24سونے کی سلاخیں اور 1.29کروڑ روپے کی نقد رقم جن میں سے 1.25کروڑ روپے 2000روپے کے نئے نوٹ کے طور پر تھے، برآمد کئے  ہیں۔گجرات خشک زدہ ریاست ہے، یعنی یہاں شراب بندی ہے لیکن سادھوی کے گھر سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس افسر نیرج بڑگجر نے بتایا کہ ہم نے تین لوگوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے،اب تک ہم نے اہم ملزم، یعنی سادھوی کو گرفتار کیا ہے ۔دسمبر کے مہینے میں بھی یہ سادھوی تنازعات میں گھری تھیں، جب انہیں ایک ویڈیو میں ایک عوامی پروگرام کے دوران 2000روپے کے نئے نوٹوں کی صورت میں ایک کروڑ روپے کی رقم گلوکاروں پر اڑاتے دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 8نومبر کو اچانک کی گئی نوٹ بندی کے نتیجے میں ان دنوں ملک بھر میں نقد رقم کا زبردست بحران چل رہا تھا۔


Share: