ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گایوں کی موت پر راجستھان اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، اپوزیشن ارکان اور سکیورٹی اہلکار میں ہاتھاپائی 

گایوں کی موت پر راجستھان اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، اپوزیشن ارکان اور سکیورٹی اہلکار میں ہاتھاپائی 

Sat, 03 Sep 2016 10:43:35    S.O. News Service

جے پور، 2 ؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سر کاری ہنگونیا گؤ شالا میں سینکڑوں گایوں کی موت پر وزیر اعلی وسندھرا راجے کے بیان کے مطالبہ کو لے کر آج راجستھان اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔اس کے بعد سیکورٹی اہلکار نے اپوزیشن اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا اور اس دوران اپوزیشن لیڈر رامیشور ڈوڈی، دیگر اپوزیشن اراکین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی۔اس پورے ہنگامے کے دوران وزیراعلیٰ وسندھرا راجے موجود نہیں تھی۔ہنگامے اور دھکامکی کے درمیان صدر کیلاش میگھوال نے ایوان کا اجلاس ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا ۔ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوال ٹھیک طریقے سے نہیں چل سکا۔ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب گلے میں تختیاں لٹکائے اپوزیشن کانگریس، راجپا، بی ایس پی اور آزاد ارکین نے سرکاری ہنگونیا گؤ شالا میں سینکڑوں گایوں کی موت پر وزیر اعلی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے بیچوں بیچ آکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔سرکاری چیف وہپ کالو لال گوجر، نائب وہپ مدن سنگھ راٹھوڑ اور پارلیمانی امور کے وزیر راجندر راٹھوڑ نے صدر سے وقفہ سوال شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے لیے بے وجہ ہنگامہ کر رہا ہے۔سابقہ کانگریس حکومت کے دوران بھی گایوں کی موت ہوئی تھی، حکومت ضابطیکے تحت جواب دینے کو تیار ہے۔تقریبا 10 منٹ کے ہنگامے کے بعد صدر کیلاش میگھوال نے اپنی میز کے ٹھیک سامنے آکر ہنگامہ کر رہے اپوزیشن کے دو ارکان کو باہر نکالنے کا حکم دیا۔اس پر اپوزیشن ارکان کی مارشل اور سیکورٹی اہلکاروں سے دھکامکی ہوگئی۔کچھ دیر کی کوشش کے باوجود اپوزیشن ارکان کو باہر نہیں نکالنے پر صدر نے کہا سب کو باہر نکالو، ایوان میں غنڈ ہ گردی نہیں ہونے دوں گا۔


Share: