ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گائے کے چمڑے سے بنے بیگ کے ساتھ سفرکرنا بناپریشانی کا باعث

گائے کے چمڑے سے بنے بیگ کے ساتھ سفرکرنا بناپریشانی کا باعث

Sun, 21 Aug 2016 20:31:47    S.O. News Service

ممبئی، 21؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چمڑے کا ایک تھیلا لے کر آٹو سے سفر کر رہے 24سالہ ایک شخص کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب آٹو کے ڈرائیورکوشک ہوا کہ اس شخص کا تھیلا گائے کے چمڑے سے بنا ہوا ہے۔یہ واقعہ جمعہ کو مضافات اندھیری میں پیش آیا ۔ورون کشیپ نامی یہ شخص آٹو رکشہ سے اپنے دفتر جا رہا تھا، اس کے ڈرائیور کو شک ہوا کہ اس کا بیگ گائے کے چمڑے سے بناہواہے۔ایک نجی کمپنی میں کریٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کشیپ نے اپنے فیس بک پوسٹ پر بتایاکہ میں آٹو سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا، میرے لمبے بالوں اور ناک میں سوراخ دیکھ کر آٹو والے کو شروع سے ہی مجھ پر شک ہوا اور اس نے مجھ سے پوچھ گچھ کرنی شروع کردی۔ پھراس نے ٹریفک سگنل پر آٹو روکا اور میرے چمڑے کے تھلے کو دیکھنے لگا۔آسام کے رہائشی کشیپ نے بتایا کہ پھرڈرائیورنے ان کا بیگ چھوااورکہا کہ یہ گائے کے چمڑے سے بنا ہے۔کشیپ نے اس سے انکارکیااوربتایا کہ یہ بیگ اونٹ کے چمڑے سے بنا ہے اور انہوں نے اسے پشکر سے خریدا ہے، لیکن جواب سے غیر مطمئن ڈرائیور نے دفتر جانے کے راستے میں پڑنے والے ایک مندر پر گاڑی روک دی۔


Share: