ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گؤرکشاکی آڑمیں فرقہ وارانہ خلیج پیداکرنے کی کوشش

گؤرکشاکی آڑمیں فرقہ وارانہ خلیج پیداکرنے کی کوشش

Mon, 08 Aug 2016 20:23:55    S.O. News Service

مثبت بحث کو بے سمت کرنے کے لیے گائے کا استعمال کیاجارہاہے:اکھلیش یادو
لکھنؤ، 8 ؍اگست(آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مبینہ گؤ رکشکو ں کو سخت پیغام دئیے جانے کولے کربحث کے درمیان اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر گؤ رکشا کی آڑ میں سماج میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ترقی کی بحث کو دوسری طرف موڑنے کے لیے بھی اس ہتھکنڈے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ گائے کے معاملے میں بی جے پی کے رویہ سبھی لوگ بخوبی واقف ہیں۔گائے گاؤں میں ہر کسان کے پاس ہوتی ہے،گائے ہمارے یہاں بھی مل جائے گی، بتائیے بی جے پی میں آخر کس کے پاس گائے ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی گؤ رکشا کی آڑ میں سماج میں خلیج پیداکرتی ہے۔ اس کی یہی کوشش رہتی ہے کہ صحتمند بحث کوکس طرح بے سمت کیاجائے۔گؤ رکشا کا مسئلہ بھی ترقی کی بحث کو دوسری سمت میں موڑنے کی کوشش ہے۔اکھلیش نے کہاکہ اتر پردیش کومرکزسے جو ملنا چاہیے، وہ نہیں ملا۔سبھی منصوبوں میں مرکز کی جانب سے ملنے والی رقم ابھی تک نہیں ملی ہے۔ریزرویشن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریزرویشن کامسئلہ بڑا اور اہم ہے، آئین اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کو عزت کا حق دیتا ہے۔غورطلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گجرات کے او نا قصبے میں مبینہ گؤ رکشکو ں کے ذریعہ مردہ گائے کی کھال اتارنے والے دلتوں کی وحشیانہ پٹائی اورملک کے کچھ دیگر حصوں میں گؤ رکشا کی آڑمیں ہوئے واقعات پر خاموشی توڑتے ہوئے ان کو بے نقاب کرنے کی بات کہی تھی۔انہوں نے فرضی گؤ رکشکو ں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے لوگ معاشرے اور ملک کو تقسیم کرناچاہتے ہیں۔ ریاستی حکومتیں انہیں سخت سزا دیں۔


Share: