جموں:23/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صوبہ جموں کے ضلع رام بن کی تحصیل رامسو میں22جولائی کوشام دیر گئے نام نہاد گؤ رکشکوں نے 70سالہ شخص پر حملہ کر کے اس کو لہو لہان کر دیا۔ذرائع کے مطابق 70سالہ عبدالحمید شیخ ولد گلاب شیخ ساکنہ گگونی نیل تحصیل رامسو جموں سرینگر شاہراہ سے تقریباً2کلومیٹر اندر ایناڑ علاقہ میں ایک گوجر کنبہ سے بھینس خریدنے کے بعد جب واپس اپنے گھر نیل کی طرف جارہاتھاکہ ایناڑ ہی وگن کے مقام پر مرد وخواتین نے اس پر مبینہ طور ہلہ بول دیا اور اس کی شدید مارپیٹ کی۔شوروغل سننے پرمقامی لوگوں نے عمر رسیدہ شخص کوحملہ آوروں کے چنگل سے آزاد کراکر رامسو اسپتال منتقل کیا۔