ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کیرالہ میں متنازعہ قانون کی منظور سوشل میڈیا پرتضحیک آمیز پوسٹ کی پاداش میں 5 سال قید کی سزا

کیرالہ میں متنازعہ قانون کی منظور سوشل میڈیا پرتضحیک آمیز پوسٹ کی پاداش میں 5 سال قید کی سزا

Sun, 22 Nov 2020 19:52:15    S.O. News Service

ترواننت پورم، 22 /نومبر (آئی این ایس انڈیا) کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے پولیس قانون میں تبدیلی سے متعلق متنازعہ آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

اپوزیشن نے ایل ڈی ایف حکومت کے قانون پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولیس کو غیر ضروری اور لامحدود طاقت فراہم  کرے  گی۔ اس سے پریس کی آزادی پر بھی قدغن لگے گی۔

متعلقہ قانون میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر 5 سال قید کی سزا کی تجویز ہے۔ بائیں بازو اتحاد ایل ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس قانون کے ذریعہ پولیس کے اختیارات اور اختیارات میں اضافہ ہوگا، جو شخصی آزادی کے منافی ہے۔ اس کے تحت اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر گالی گلوچ یا ہتک آمیز پوسٹ کا مرتکب پایا جاتا ہے تو ملزم شخص کو 5 سال قید یا دس ہزار روپے جرمانے یا دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حزب اختلاف اس سخت دفعات کی مخالفت کر رہی ہے۔ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آرڈیننس سے خواتین اور بچوں کی حفاظت ہوگی،جو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات اور دھمکی آمیز تبصروں کے شکار ہوتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے حملے کسی بھی شخص کی جسمانی اور ذہنی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ اس ترمیم شدہ قانون کے تحت پولیس کو از خود نوٹس لیتے ہوئے ایسے معاملات میں کارروائی کرنے کی اجازت ہے۔تاہم حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ قانون پولیس کو غیر ضروری طور پر لامحدود اختیارات  فراہم کرے گا اور اس کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔ اس سے پریس کی آزادی کو بھی زک پہنچے گا۔ اس قانون کے ذریعہ ریاستی حکومت اپنے ناقدین کو کچل سکتی ہے۔


Share: