ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کیجریوال پر الزام تراشی کا شاخسانہ، کپل مشرا پارٹی سے معطل، پی اے سی کی میٹنگ میں ہوا فیصلہ

کیجریوال پر الزام تراشی کا شاخسانہ، کپل مشرا پارٹی سے معطل، پی اے سی کی میٹنگ میں ہوا فیصلہ

Tue, 09 May 2017 00:36:34    S.O. News Service

نئی دہلی:8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی نے کپل مشرا کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔اس سے پہلے مشرا نے دوبارہ پریس کانفرنس طلب کرکے اپنے الزامات پر کچھ اورتفصیلات پیش کی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے سوالات کا جواب دیا تھا۔کپل مشرا نے اعادہ کیا کہ ستیندر جین نے انہیں خود کیجریوال کے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی بات بتائی تھی۔ان کے مطابق، جین نے کیجریوال کے ساڑھو سریندر کمار بنسل کے لیے چھتر پور میں 50کروڑ روپے کی لینڈ ڈیل کروائی۔ڈیل کے تحت بنسل کو7 ایکڑ زمین دی گئی،اتنا ہی نہیں، مشرا کے مطابق جین نے بنسل خاندان کے لیے پی ڈبلیو ڈی کے 10کروڑ کے فرضی بل بھی صحیح ثابت کئے۔کپل مشرا کے مطابق، پنجاب انتخابات میں پارٹی لیڈروں نے ٹکٹ کے بدلے امیدواروں سے پیسے لئے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سنجے سنگھ کے رشتہ داروں نے بیرون ملک رضاکاروں کی مدد سے یہی کام کیاہے۔کپل مشرا نے پھر کہا ہے کہ وہ کل 11.30بجے سی بی آئی میں اپنے الزامات کی شکایت درج کروائیں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ان الزامات سے منسلک ثبوت بھی سی بی آئی کو سونپیں گے۔مشرا کا الزام تھا کہ کیجریوال کے مبینہ حامی انہیں گزشتہ دو دنوں سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،لیکن وہ ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔مشرا نے پی اے سی کے رکن کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں دم ہے تو وہ انہیں پارٹی سے باہر نکال کر دکھائیں۔مشرا نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وہ بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ وہ کئی مسائل پر بی جے پی کے خلاف بولتے رہے ہیں۔کپل مشرا کی پریس کانفرنس کے بعد اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال نے بھی مشرا کے الزامات سے انکار کیاہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے بہنوئی اب اس دنیا میں نہیں ہیں اور مشرا بغیر ذہن لگائے لکھی لکھائی اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔وہیں عام آدمی پارٹی کے ذرائع کا دعوی ہے کہ جمعہ کو ستیندر جین کیجریوال کی رہائش گا ہ پر نہیں گئے تھے۔مشرا نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اسی دن جین کو کیجریوال کو 2کروڑ روپے دیتے ہوئے دیکھا تھا۔کیجریوال کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ اس روز کا سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔وہیں ستیندر جین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کپل مشرا کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کپل مشرا اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے مشرا کو الزامات سے جڑے ثبوت پیش کرنے کا چیلنج دیا۔جین نے دہرایا کہ وہ جمعہ کو کیجریوال کے گھر گئے ہی نہیں تھے اور مشرا پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔


Share: