ممبئی:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس سے کہا کہ وہ اعلان کریں کہ ممبئی ساحل پر تعمیر کے لئے مجوزہ مراٹھا چھترپتی شیواجی کی مورتی دنیا میں سب سے بلند ہوگی اور وہ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سے نہیں ڈریں۔شیوسینا کا کہنا ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے مہاراشٹرچیف جینت پاٹل نے دعوی کیا ہے کہ پٹیل کی مورتی ’سٹیچیو آف یونٹی‘دنیا کی سب سے بلند مورتی بنی رہے ۔ اس لئے ممبئی میں سمندر میں بننے والی چھترپتی شیواجی کی مورتی کی اونچائی کم کر دی گئی ہے۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘کے اداریہ میں لکھا ہے کہ پٹیل کی مورتی بلند رہے اس لئے شیواجی کی مورتی کی اونچائی کو کم کرنا نیچی اورگمراہ کن ذہنیت کی نشانی ہے۔اس نے لکھا ہے کہ وزیر اعلی نے جس دلیری سے مراٹھا ریزرویشن کا اعلان کیا، اسی جرات سے شیواجی کو دنیا کی سب سے بلند مورتی کی تعمیر کا اعلان کرنا چاہئے۔انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ سے نہیں ڈرنے کوکہا۔
ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا نے فڑنویس کو یاد دلایا کہ کس طرح مہاراشٹر کو ممبئی ملے اس کے لئے اس وقت کے مرکزی وزیر خزانہ چنتامن راؤدیشمکھ نے (اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال)نہرو کو استعفی سونپ دیا تھا۔پارٹی نے کہا ہے کہ سرکاری تجوری کے دروازے ’سٹیچیو آف یونٹی‘کے لئے ہمیشہ کھلے رکھے گئے لیکن مہاراشٹر میں شیواجی کے خوبصورت یادگارکی بنیاد بھی نہیں رکھی گئی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ سردار کی سب سے زیادہ اونچی مورتی پہلے بنے اور ان کے سامنے شیواجی جیسا آدمی بونا ثابت ہو، ایسی کوئی اندرونی منصوبہ بندی کی تھی کیا اور کیا اسی کے مطابق شیواجی کے یادگار کو لٹکائے رکھا گیا ہے۔سامنا میں لکھا گیا ہے کہ شیواجی کی مورتی سب سے بڑی اور اونچی ہونی چاہئے ہے۔اس کے لئے مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت اور تمام لیڈران کو ایک ہونا چاہئے۔