کاروار 28؍فروری (ایس او نیوز) سال2017-18کے لئے ضلع یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کاروار اور ہلیال کے کھلاڑیوں کے ہاسٹلوں میں داخلہ کے لئے ضلع کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ ضلع کے ہر تعلقہ میں یہ سلسلہ حسب ذیل نظام الاوقات کے مطابق چلے گا۔
28فروری کو کاروار کے مالادیوی اسٹیڈیم میں، 2مارچ کوہلیال اور جوئیڈا کے تعلقہ اسٹیڈیم میں،3مارچ کو منڈگوڈ اور یلاپور کے تعلقہ اسٹیڈیم میں،4 مارچ کو سداپور نہرو اسٹیڈیم اور سرسی کے ماری کمبا اسٹیڈیم میں،6 مارچ کو بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم اور ہوناور کے ایس ڈی ایم کالج میدان میں،7مارچ کو کمٹہ منکی میدان اور انکولہ تعلقہ اسٹیڈیم میں سلیکشن کی کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔