ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کچرا ٹیکس میں اضافہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر: گناشیکھر

کچرا ٹیکس میں اضافہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر: گناشیکھر

Fri, 30 Dec 2016 20:12:01    S.O. News Service

بنگلور:30/دسمبر(ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے سٹی کارپوریشنوں اور بلدی اداروں کو ہدایت کہ گندگی کی نکاسی کے ذریعہ مالی وسائل یکجا کئے جائیں۔اس پر عمل کرتے ہوئے بی بی ایم پی میں بھی اثاثہ ٹیکس کے ساتھ کچرا ٹیکس بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہ اقدام ریاستی حکومت یا بی بی ایم پی کا کوئی فیصلہ نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کی ہدایت ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کونسل میٹنگ میں ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی چیرمین ایم کے گنا شیکھر نے کہی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں ہدایت جاری کی ہے کہ کچرے پر ٹیکس وصول کیا جائے۔مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے بھی وزیراعلیٰ سدرامیاکو لکھے گئے مکتوب میں کچرے پر ٹیکس کی وصولی کی درپردہ حمایت کی ہے۔ مرکزی حکومت کی اس ہداست کے مطابق انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ریاستی حکومت نے کچرا ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت بی بی ایم پی کو جاری کرتے ہوئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس کے سبب پندرہ فیصد کچرا ٹیکس لاگو کرنے کے سلسلے میں ایک قرار داد ان کی کمیٹی کی طرف سے کونسل میٹنگ میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پندرہ فیصد کچرا ٹیکس لاگو کرنے کے سلسلے میں تمام کارپوریٹرس اور رضاکار اداروں، سیاسی پارٹیوں اور ماہرین سے مشورہ کے بعد اگلی میٹنگ میں اس سلسلے میں قرار داد پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی کونسل اجلاس میں بھی اس قرار داد کی منظوری کے بعد قطعی فیصلہ لینے کا اختیار ریاستی حکومت کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کرناٹکا میونسپل کونسل ایکٹ میں ترمیم درکار ہے، جو ریاستی اسمبلی اور کونسل میں ہی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت ایس کے نٹراج میئر تھے اس وقت کے ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی چیرمین پی این سداشیوانے پہلی بار کچرا ٹیکس لاگو کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چھ سال سے ریاست میں اس طرح کا ٹیکس لاگو نہیں تھا۔ اب جبکہ ٹیکس لاگو ہوچکا ہے تو پہلی مرتبہ اس پر نظر ثانی کیلئے زور دیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ 2011-12میں گندگی کی نکاسی کیلئے 237.47کروڑ روپیوں کا خرچ آیا، لیکن اس کے عوض ٹیکس طرف 36 کروڑ روپے وصول ہو پایا۔ 2012-13میں 286کروڑ کا خرچ آیا اور ٹیکس صرف 37 کروڑ روپے ملا۔ 2014-15میں 421کروڑ روپے صرف کئے گئے اور ٹیکس 41کروڑ روپے ملا۔ 


Share: