پونے، 23 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے خلاف یہاں پہلے ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے موقع پر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جمعرات کو ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) اسٹیڈیم میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میچ کے آغاز سے پہلے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی کے منتظمین کی کمیٹی کے سربراہ ونود رائے نے ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ پونے کا ایم سی اے اسٹیڈیم ہندوستان میں 25 واں ٹیسٹ مرکز بنا۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں محض 9 ٹیسٹ مرکز ہے۔ ہند۔ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں اس کے بعد رانچی اوردھرم شالہ بھی پہلی بار ٹیسٹ میچوں کا انعقاد کریں گے، اس سیریز کے بعد ہندوستان کے پاس 27 ٹیسٹ مرکز ہو جائیں گے۔