پٹنہ، 17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے سپول ضلع میں کوسی کے بہاؤ کی وجہ سے نرملی کے گھوگھریا پنچایت میں 200سے زیادہ گھر بہ گئے ہیں،بہت سی پنچایتوں کے نچلے علاقوں کے دیہات میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے،سیلاب کی وجہ سے دیہی گھبراہٹ میں آ گئے ہیں،کئی دیہات کے لوگ اونچے مقام پر جانے لگے ہیں۔محکمہ موسمیات کی طرف سے شمالی بہار اور جنوبی بہار میں بارش کو لے کر ہائی الرٹ کیا گیا۔وہیں اس کا براہ راست اثر نیپال کے پہاڑی علاقوں میں ہو رہی مسلسل موسلادھار بارش نے کوسی کے پانی کی سطح میں اضافہ کر دیا ہے۔ہفتہ کو کوسی کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا، شام کے چار بجے کوسی کی آبی سطح 2لاکھ 32ہزار595گھن میٹر فی سیکنڈ بڑھتی ترتیب میں ریکارڈ درج کیا گیا جو اس سال کی سیلاب مدت کے دوران سب سے زیادہ پانی کی سطح ہے۔پوچھے جانے پر کوسی بیراج کنٹرول کے ایگزیکٹیو انجینئر ومل کمار نے بتایا کہ محکمہ اپنی پوری تیاری کررکھاہے۔سیلاب مدت کے دوران محکمہ ہائی الرٹ رہتا ہی ہے۔باند پر 24گھنٹے انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو انجینئر بھی الرٹ ہے۔اس درمیان زیادہ پانی بہاؤ ہونے سے کوسی بیراج کے 56دروازے میں سے30دروازے کو کھول دیا گیا ہے۔ایکڈارا، سون برسا، بیگاٹول، ارراہا، پرگنج، مومن ٹولا،ٹھاڑھ دھتا،مرکچیا،جھکراہی،ڈھولی،پرساہی،سمراہا،سسوا،ڈگمارا،کنولی،کمل پور،ہرییاہی،گھوگھررییا،سیسونی،پنچ گچھیا،سکمارپور،کھوکھناہا،پرسامادھو،موجہا،جوبہا،گھورن،بلوا،مگرر،بیرییا،ستہر،تیلوا،نکتا،بنینیا،بلتھروا،لوکہاپلار،سنپتہاسمیت 130گاؤں کے تقریبا 2لاکھ آبادی میں ابھی سے ہی سیلاب کاڈرنظرآنے لگا ہے۔