ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کنہیا کی عبوری ضمانت کی درخواست کو منسوخ کرنے والی عرضی کو ہائی کورٹ نےکیامسترد

کنہیا کی عبوری ضمانت کی درخواست کو منسوخ کرنے والی عرضی کو ہائی کورٹ نےکیامسترد

Thu, 11 Aug 2016 19:44:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ نے آج دو لوگوں کی ذاتی درخواست کو مسترد کر دیا جنہوں نے غداری کیس میں جے این یواسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔عدالت نے کہا کہ اس کے سامنے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا جس سے ثابت ہو سکے کہ اس کی رہائی کے بعد اس نے ملک مخالف تقریرکی۔جسٹس پی ایس تیزی نے درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے نوٹس میں کوئی بھی فریق یہ بات ثابت نہیں کر پایا کہ ملزم نے معاملے میں جاری تحقیقات میں کوئی رکاوٹ ڈالی ہے۔ہائی کورٹ نے کہا کہ تفتیشی افسر کو فیصلہ کرنا ہے کہ تفتیش کے دوران جمع کئے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر ضمانت مسترد کرنے کا مطالبہ کرنا ہے یا نہیں کیونکہ قانونی اصول کے مطابق کوئی اجنبی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹا سکتا۔اس نے کہا کہ اس طرح کا حق یا تو تفتیشی افسر کو ہوتا ہے یا رعایت کی حالت میں ہوتا ہے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی دلیل ماننے سے انکار کر دیا کہ رہائی کے بعد کنہیا نے ملک مخالف تقریر کی ہے۔جج نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا کہ اس طرح کی تقریر واقعی میں کی گئی یا اسے کسی عدالت نے ملک مخالف قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمانت منسوخ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


Share: