ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں ٹپر لاری اور ٹرک کے درمیان خطرناک ٹکر؛ تین زخمی، دو کی حالت نازک

کنداپور میں ٹپر لاری اور ٹرک کے درمیان خطرناک ٹکر؛ تین زخمی، دو کی حالت نازک

Wed, 15 Mar 2017 15:16:21    S.O. News Service

کنداپور 15/ مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے  موتموڈی نیشنل ہائی وے پر ایک ٹپر لاری اور ٹرک کے درمیان ہوئے خطرناک تصادم میں ٹپر لاری اُلٹ گئی، جبکہ لاری کا اگلا حصہ بہت بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تین میں سے دو کی حالت نازک ہے اور دونوں کو فوری طور پر منی پال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر قریب دیڑھ بجے پیش آیا۔

ٹپر لاری کنداپور سے بھٹکل کی طرف جارہی تھی جبکہ پائوڈر سے بھری ٹرک ہبلی سے کیرالہ کی طرف جارہی تھی، حادثے میں  لار ی پر موجود دونوں ڈرائیوروں کو شدید چوٹ لگی ہے اور دونوں کو کنداپور اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے، ان کی شناخت چینئی کے رہنے والے جئے کمار (41) اور پونّو سوامی (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ٹپر ڈرائیور  کو بھی چوٹیں آئی ہیں، مگر وہ خطرہ سے باہر ہے،  اُسے کنداپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثہ رونما ہوتے ہی مقامی لوگ مدد کے لئے آگے آئے اور پلٹی کھانے والی ٹپراور ٹرک کے اندر پھنسے ہوئے ڈرائیور کو  باہر نکالتے ہوئے تینوں  کو فوری طور پر کنداپور اسپتال پہنچایا۔ 

حادثے کے فوری بعد قریب آدھے گھنٹے تک نیشنل ہائی وے بند رہا، مگر بعد میں ٹریفک پولس موقع پر پہنچتے ہوئے دونوں لاریوں کو کنارے کرکے سڑک صاف کی اور راستہ سواریوں کے لئے  اوپن کیا۔


Share: