ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کملیش تیواری قتل: سی ایم یوگی نے کہا، ملزموں کو نہیں چھوڑیں گے

کملیش تیواری قتل: سی ایم یوگی نے کہا، ملزموں کو نہیں چھوڑیں گے

Sat, 19 Oct 2019 19:37:38    S.O. News Service

ممبئی 19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)کملیش تیواری قتل معاملے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔اس میں شامل لوگوں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کملیش تیواری کا خاندان ان سے ملنا چاہتاہے تو وہ ان سے ملاقات کریں گے۔سی ایم یوگی نے کہا کہ وہ سب کی طرف سے ملتے ہیں اور خاندان سے ملاقات کرنے میں انہیں کوئی دقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کو اس کیس کی تحقیقات سونپی گئی ہیں۔سی ایم نے آگے کہاہے کہ میں بھی اس کیس کے بارے میں مکمل اپ ڈیٹ کروں گا۔اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیاجاسکتاہے۔اس کیس میں قصورواروں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔


Share: