ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیری تاجروں پر تشدد سے بھڑکے سابق جج مارکنڈے کاٹجو، میرا’ڈنڈا‘ بے قرار ہوا جا رہا ہے: جسٹس مارکنڈے 

کشمیری تاجروں پر تشدد سے بھڑکے سابق جج مارکنڈے کاٹجو، میرا’ڈنڈا‘ بے قرار ہوا جا رہا ہے: جسٹس مارکنڈے 

Sat, 09 Mar 2019 02:24:50    S.O. News Service

نئی دہلی:08 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بھگوا دھاری غنڈوں کے ظالمانہ ہاتھوں لکھنؤ میں کشمیر ی تاجروں پر تشدد کے معاملہ میں ملک بھر سے ردعمل آ رہا ہے اور لوگ اس کی مذمت کر رہے ہیں۔ سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے بھی اس واقعہ پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ مارکنڈے کاٹجونے اپنے ٹوئٹر کے ہینڈل پر مارپیٹ کا ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا کہ ان غریب لاچار لوگوں پر حملہ کرنے کی جگہ تم لوگ میرے پاس کیوں نہیں آتے، میں بھی کشمیری ہوں، تم لوگوں کے لئے ایک ڈنڈا رکھا ہوا ہے جس کا پیمانہ صبر لبریز ہوا جا رہا ہے ۔واضح ہو کہ لکھنؤ میں بھیڑ بھاڑ والے سڑک پر خشک میوہ جات بیچ رہے کشمیر کے دو تاجروں پر بدھ کو بھگوا دھاری غنڈوں نے حملہ کر دیا اور انہیں تھپڑ اور لاٹھی سے پیٹا۔ اتنا ہی نہیں، بھگوا دھاری غنڈو ں نے تشدد پر مبنی ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔ تاہم مقامی لوگوں کی مدد کی وجہ سے دونوں کشمیری نوجوان کو حملہ آوروں کو چنگل سے بچایا گیا۔ بھگوادھاری غنڈوں نے جن دو کشمیریوں کو مارا پیٹا گیا ہے ان میں سے ایک کا نام افضل نائیک ہے اور دوسرے کا نام عبدالسلام ہے ۔یہ واقعہ بدھ کی شام 5 بجے ہوئی، خشک میوہ جات بیچنے والے کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے لوگوں کو موبائل سے بنائے گئے ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایسا اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ وہ کشمیر ی ہیں۔سوشل میڈیا پر جس میں ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دو حملہ آور بھگوا کپڑا پہنے اور وہ کشمیری میوہ فروش کو تھپڑ اور ڈنڈے سے مار رہے ہیں۔واضح ہو ہ افضل نائیک اور عبدالسلام دونوں کلگام کے رہنے والے ہیں۔ اس بابت ایس ایس پی کلاندھی نے کہا کہ ویڈیو میں جو شخص تشدد کرتا دکھائی دے رہا ہے، اسے ہم نے گرفتار کر لیا ہے۔ مجرم کا نام بجرنگ سونکر ہے۔ سونکر مجرمانہ پس منظر کا ہے اور اس کے اوپر قتل سمیت کئی دفعات میں 12 مقدمے درج ہیں۔ واضح ہو کہ اس حملے پر نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے بھی کئی ٹویٹ کر اس کی مذمت کی ہے اور مودی حکومت سے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ 
 


Share: