ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیرمیں میڈیاپرپابندی:پریس کونسل آف انڈیانے نوٹس لیا

کشمیرمیں میڈیاپرپابندی:پریس کونسل آف انڈیانے نوٹس لیا

Tue, 19 Jul 2016 11:00:58    S.O. News Service

پی سی آئی نے محبوبہ مفتی حکومت سے رپورٹ طلب کی

نئی دہلی18جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پریس کونسل آف انڈیا نے کشمیر وادی میں میڈیاپرمبینہ پابندی پر آج ایک شکایت درج کرنے کا حکم دیا اور اس معاملے پرریاستی حکومت سے ایک ہفتے کے اندر اندر ررپورٹ طلب کی۔پرساد کی یہ ہدایت ریاست میں’’پریس پر مبینہ حملے‘‘کو لے کر جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن کے صدر جی ایچ کلو کی ایک شکایت پر آیا ہے۔پی سی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ صدر نے کونسل کے ارکان کی جانب سے ان خطوط پر غور کیا جس میں انہوں نے جموں کشمیر کے حالات پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے اورانہوں نے بادی النظر میں مطمئن ہوکر چیف سکریٹری،سیکرٹری(ہوم)اور پولیس ڈائریکٹر جنرل سے ایک ہفتے کے اندراندر رپورٹ طلب کی ہے۔دی ایڈٹرس گلڈ آف انڈیا نے کل ریاست میں میڈیا کا ’’غیر مناسب طور سے منہ بند کرنے‘‘کیلئے جموں کشمیر حکومت کی مذمت کی تھی اورقاصدکونشانہ بنانے کی کوششوں کو بدقسمتی قرار دیا تھا۔کشمیر کے اخبار مالکان نے تب اخبارشائع نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا جب حکام نے ہفتہ کو مبینہ طور پر کچھ میڈیاگھرانوں پر چھاپے مارے اور ان کی طباعتی کاپیاں ضبط کر لیں۔سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں برہان وانی کے مارے جانے کے بعد وادی میں وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد میڈیا پر مبینہ ’’پابندی‘‘کے بعد کرفیو والے کشمیر میں مقامی اخبار آج مسلسل تیسرے دن بھی سامنے نہیں آئے۔انگریزی،اردو یاکشمیری کا کوئی بھی مقامی اخبار دستیاب نہیں تھا کیونکہ اخبار مالکان نے گزشتہ جمعہ کی رات میں حکومت کی مبینہ ’’پابندی ‘‘کے بعد ان کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 


Share: