ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر کے پانچ اضلاع میں تاہنوزکرفیو جاری

کشمیر کے پانچ اضلاع میں تاہنوزکرفیو جاری

Sun, 24 Jul 2016 18:27:54    S.O. News Service

سری نگر ، 24؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وادی میں غیر آرام دہ امن رہنے کے درمیان احتیاطی طورپرکشمیر کے پانچ اضلاع اور اس کے موسم گرما کے دارالحکومت کے کچھ حصوں میں کرفیو اب بھی برقرار ہے، جس کی وجہ سے وادی میں آج مسلسل 16ویں دن بھی معمولات زندگی درہم برہم رہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع ،اننت ناگ، کولگام، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں اور سری نگرشہرمیں8 پولیس تھانہ کے تحت علاقوں میں احتیاطی طورپر کرفیو نافذ ہے۔انہوں نے بتایاکہ چاراضلاع،باندپورہ،بارہمولہ ، بڑگام اور گندیربل اضلاع سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے لیکن ان علاقوں میں چار یا اس سے زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک پوری وادی میں حالات پرامن ہیں ۔سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے 9 ؍جولائی سے کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح ٹھپ ہے۔سیکورٹی فورسز کی گولیوں سے مظاہرین کی ہلاکت کو لے کر علیحدگی پسند گروپ تحریک کر رہا ہے اور اس نے کل اننت ناگ قصبے میں ایک مارچ کا اعلان بھی کیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ یہ مارچ نہ ہوسکے ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوری وادی میں حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں پہلے سے ہی تعینات پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کوتحریری طورپر کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔وانی کی موت کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 45افراد کی موت ہو گئی جبکہ 3400سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Share: