ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر کے مزید علاقے کرفیو کی زدمیں،مسلسل 28ویں دن معمولات زندگی درہم ہے

کشمیر کے مزید علاقے کرفیو کی زدمیں،مسلسل 28ویں دن معمولات زندگی درہم ہے

Fri, 05 Aug 2016 20:28:42    S.O. News Service

سری نگر ، 5 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یہاں حضرت درگاہ تک علیحدگی پسندوں کے مجوزہ مارچ کو روکنے کے لیے کشمیر کے کچھ اور علاقوں میں آج کرفیو لگا دیا گیا جس کی وجہ سے وادی میں مسلسل 28ویں دن معمولات زندگی درہم ہے۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ حضرت بل درگاہ کی طرف مارچ کے اعلان کے پیش نظر پورے سری نگر ضلع میں کرفیو لاگو کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گند یربل، بڑ گام، اننت ناگ ، اونتی پورہ ، کولگام ، سوپور کو چھوڑ کر بارہمولہ ، شوپیاں ، بانڈی پورہ کے کالوسا اور ہندواڑہ کے علاقوں میں بھی کرفیو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ باقی وادی میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر احتیاطا روک لگائی گئی ہے تاکہ قانون وانتظام کی صورت حال کو برقرا ر رکھا جا سکے۔لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں بڑی تعدادمیں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔قابل ذکرہے کہ 8؍ جولائی کے واقعہ کے بعد سے مظاہرین اور سیکورٹی فورسزکے درمیان ہوئی پرتشدد کاروائیوں میں عام شہریوں کی موت کے خلاف علیحدگی پسندوں کی طرف سے بلائے گئے بنداورحکام کی طرف سے کرفیونافذکئے جانے کی وجہ سے وادی میں مسلسل 28ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر رہے ۔
 


Share: