ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر پر مذاکرات کی رفتار، گنجائش اورطریقہ کار کے بارے میں ہندو پاک کو فیصلہ لینا چاہئے:امریکہ

کشمیر پر مذاکرات کی رفتار، گنجائش اورطریقہ کار کے بارے میں ہندو پاک کو فیصلہ لینا چاہئے:امریکہ

Tue, 16 Aug 2016 19:19:53    S.O. News Service

 

واشنگٹن،16اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری لفظی جنگ کے درمیان پڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی بھی مذاکرات کی رفتار، گنجائش اور شکل کے بارے میں فیصلہ ہندوستان اور پاکستان کو لینا ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا رخ بدلا نہیں ہے،کشمیر پر کسی بھی مذاکرات کی رفتار، گنجائش اور شکل کے بارے میں دونوں فریقوں کو فیصلہ لینا ہے،ہم ہر قسم کی اور ان تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کے قریب ترین تعلقات کیلئے اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کل ایک روزانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مظاہروں کے بارے میں جانتے ہیں،ہم تشدد کو لے کر فکر مند ہیں اور تمام فریقوں کو ایک پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں،تاہم وزارت خارجہ کی ترجمان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے یوم آزادی خطاب کے دوران کہی گئی باتوں کے سلسلے میں پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔الزبتھ نے کہا کہ میں مودی کے بیان کے بارے میں تبصرہ نہیں کروں گی۔وزیر اعظم نے یوم آزادی کے اپنے کل کی تقریر میں پی او کے اور بلوچستان کے لوگوں پر پاکستانی زیادتیوں کامعاملہ اٹھایا تھا۔مودی نے کہا تھا کہ لال قلعہ کی فصیل سے، میں کچھ لوگوں کے تئیں شکریہ اداکرناچاہتاہوں۔بلوچستان،گلگت اور پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جس طرح پورے دل سے میرا شکریہ اداکیا جس طرح انہوں نے میرے تئیں اپنا اظہار تشکر کیا اور جس طرح انہوں نے حال ہی میں اپنی خواہشات بھیجی ،اس کیلئے میں ان کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اس درمیان پاکستان نے مودی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے بلوچستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کا ذکر جموں کشمیر میں سامنے آنے والے خوفناک سانحہ سے توجہ بھٹکانے کی ایک کوشش ہے۔


Share: