سری نگر ، 18؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پتھراؤکر رہے مشتعل ہجوم کے حملے میں حکمران پی ڈی پی کا ایک رکن اسمبلی زخمی ہو گیا۔وادی میں کچھ مقامات پر ہوئی جدوجہد کے پیش نظر آج بھی کپرفیو جاری ہے اور مسلسل تیسرے دن اخبار ات شائع نہیں ہوسکے ۔حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد ہوئی جدوجہد کو روکنے کے لیے وادی کے تمام10اضلاع میں کرفیولگادیاگیا ہے۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ قانون وانتظام کی صورت حال کوبنائے رکھنے کے لیے کشمیر وادی کے سبھی10اضلاع میں احتیاطا آج بھی کرفیونافذہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع اور شہر کے کچھ دیگرمقامات پرجدوجہدکے پیش نظر کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ قانون وانتظام کی صورت حال کوقابومیں کیاجاسکے۔افسرنے دعویٰ کیاکہ وادی میں ابھی تک حالات پرامن ہیں ۔انہوں نے کہا، حالانکہ پلوامہ سے پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی کی گاڑی کوپتھراؤکررہی مشتعل بھیڑنے کل رات نشانہ بنایا، جس سے ممبر اسمبلی محمد خلیل باندزخمی ہوگئے۔افسرنے بتایا کہ کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے وادی میں بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔حالانکہ کل جدوجہد کے واقعات پہلے کے مقابلہ میں کم درج کئے گئے لیکن اخبارات مسلسل تیسرے دن بھی شائع نہیں ہوسکے ۔