ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر میں میڈیا پرسینسرشپ قائم ، وادی میں تیسرے دن بھی اخبارات شائع نہیں ہوسکے 

کشمیر میں میڈیا پرسینسرشپ قائم ، وادی میں تیسرے دن بھی اخبارات شائع نہیں ہوسکے 

Mon, 18 Jul 2016 19:59:33    S.O. News Service

سری نگر ، 18؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وادی میں وسیع پیمانے پر مظاہروں کی وجہ سے حکومت کی طرف سے میڈیا پر مبینہ طور پر پابندی لگائے جانے کے بعد کرفیوزدہ کشمیر میں آج مسلسل تیسرے دن بھی اخبارات کی اشاعت نہیں ہوسکی ۔جمعہ کی رات حکومت کی طرف سے پابندی لگائے جانے کی وجہ سے اخبار مالکان نے اخبار نہیں چھاپنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے انگریزی، اردو یا کشمیری کسی بھی زبان میں روزنامہ مقامی اخبارات کی اشاعت نہیں ہوسکی ۔جموں و کشمیر پولیس نے یہاں شہر کے مضافات میں ران گریٹ انڈسٹریل اسٹیٹ میں دبش دے کر مبینہ طور پر کم از کم دو پرنٹنگ پریسو ں کے دفاتر کو بند کر دیا اور چھپے ہوئے اخبارات اور اخبارات کی پلیٹوں کو ضبط کر لیا تھا۔مقامی خبررساں ایجنسیوں نے بھی کہا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس کی طرف سے انہیں خبریں نہیں دینے کے بارے میں کہے جانے پر انہوں نے بھی اپنی نیوز بلیٹن روک دیا ہے۔واقعات پر سرکاری ردعمل حاصل کرنے کی کوششوں کی گئی لیکن کامیابی نہیں مل سکی ۔پولیس کی کارروائی کے بعد، کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کے ایڈیٹروں ، پرنٹروں اور پبلشروں کی پریس کالونی میں ہفتہ کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں اس معاملے پر بات چیت کی گئی۔مبینہ سینسرشپ کے خلاف صحافیوں نے بھی احتجاج کیا اور اور اسے پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔کشمیر کے اخبارات کے ایڈیٹروں ، پرنٹروں اور پبلشروں نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حکومت کی مبینہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو میٹنگ کے دوران جب انہوں نے ایک سرکاری ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ کشمیر وادی میں اگلے تین دنوں میں امن تحلیل ہونے کے سنگین مسئلے کے اندیشہ کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا ہے اور ایسے میں میڈیا اہلکاروں کی سرگرمی اور اخبارات کی تقسیم ممکن نہیں ہوسکے گی ۔


Share: