اندور، 22اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری نے آج کہا کہ اسے کشمیر میں بدامنی پھیلانا چھوڑ کر گلگت اور بلوچستان جیسے علاقوں کی فکر کرنی چاہیے جہاں پڑوسی ملک ناانصافی کی انتہا پار کر رہا ہے۔شہر کے پردیشی پورا علاقے میں نکالی گئی ’’ترنگا یاترا‘‘میں شامل ہونے کے دوران تیواری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بدامنی پھیلا رہا ہے، اسے ایسی حرکتیں چھوڑ کر گلگت اور بلوچستان کی فکر کرنی چاہیے،ان علاقوں میں پاکستان ناانصافی کی انتہا پار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مظالم سے پریشان گلگت اور بلوچستان کے باشندے ہندوستان کے تئیں احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کو کوئی بھی بم اور بندوق سے نہیں ہرا سکتا۔ہندوستان کو شکست دینے کے لیے اب نظریاتی دہشت گردی کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق ایک سوال پر کہاکہ اتر پردیش کی چھوٹی چھوٹی علاقائی پارٹیوں کاواحدمقصدکرپشن اورجرم ہے۔ہم آئندہ انتخابات میں اتر پردیش کی عوام سے اپیل کریں گے کہ وہ ایسی جماعتوں کواقتدارسے بے دخل کر کے بی جے پی کو حکومت بنانے کا موقع دے۔