امرسنگھ نے ’بنارس کی بدحالی‘ پربھی وزیراعظم کوآڑے ہاتھوں لیا
مرزاپور، 20؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی )کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ امر سنگھ نے آج کشمیر معاملے پر مرکز کی نریندرمودی حکومت کو پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے اعادہ کیا کہ ریاست کی ایس پی حکومت کشمیری لوگوں کو اس صوبے میں بسائے گی۔سنگھ نے ودھیواسنی دیوی کے درشن پوجن کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر معاملے پرمرکز کی بھاجپاکے زیراقتدار حکومت مکمل طورپرناکام ثابت ہوئی ہے۔کشمیرکولے کرمودی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پروگرام نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے لیے جو کچھ منصوبے بھیجے جاتے ہیں وہ سب کرپشن کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔سنگھ نے اعادہ کیا کہ اترپردیش کی سماجوادی حکومت بے گھر کشمیری لوگوں کواس صوبے میں بسائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی کی ترقی کے وعدے پرراجیہ سبھا رکن نے دعویٰ کیاکہ نریندر مودی نے بنارس سے الیکشن لڑتے وقت نہ جانے کتنے وعدے کئے تھے لیکن بنارس میں ترقی کے نام پر ٹوٹی پھوٹی نالوں میں گندگی کی بھرمار ہے۔بنارس گندگی سے بھرا پڑا ہے اور اسی گھاٹ پر مرمت اور سندریکر کے نام پر اسی پتھر بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔یہی وزیر اعظم کی ترقی ہے۔اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات اوروزیراعلیٰ اکھلیش کے کام کے بارے میں سنگھ نے کہا کہ انتخابات سے قبل پردیش کی سڑکیں چمچما اٹھیں گی۔جتنی فارلین سڑکیں کے سنگ بنیاد اور اعلانات وزیر اعلیٰ نے کیئے ہیں جس دن ویں پوری ہوجائیں گی، ریاستی ترقی عروج پر پہنچ جائے گی۔اس موقع پر امر سنگھ کے ساتھ جیہ پردہ، ڈمپل کپاڑیا کے علاوہ ایس پی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔