ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کسانوں کی مددکرنے والے ایپ کی تیاری

کسانوں کی مددکرنے والے ایپ کی تیاری

Thu, 20 Jul 2017 02:23:33    S.O. News Service

بنگلورو:19/جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک وٹرنری انیمل اینڈ فشریز یونیورسٹی ' بیدر ' وٹرنری کالج جو جی کے وی کے بنگلورو کا خودمختار ادارہ ہے نے ایک موبائل ایپ تیار کیا ہے تاکہ کسانوں بالخصوص چھوٹے اور بالکل چھوٹے کسانوں کو ان کی پیداوار میں اضافہ میں مدد حاصل ہوسکے۔ یہ ایپ کنڑ زبان میں ہے جو اسمارٹ فونس میں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں یہاں یہ بات بتائی گئی۔ اس ایپ میں فراہم کردہ معلومات میں گرمی کی علامات اور مصنوعی تخم ریزی ' زیادہ دودھ دینے والی گایوں ' ہاوزنگ و ہائیجنک مینجمنٹ ' سائنٹفک فیڈنگ ' اہم امراض ' ان کی روک تھام دودھ کی صاف پیداوار ' ڈیری کی معیشت کے ساتھ ساتھ کیلکولیٹر اور بریڈنگ وہیل شامل ہیں۔آئی سی اے آر کے پراجکٹ کے تحت جئے لکشمی اگروٹیک کے اشتراک سے یہ ایپ تیار کیا گیا ہے۔


Share: