ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کسانوں سے متعلق بل پرجے پی نڈا نے کہا: کانگریس کوسیاست کے علاوہ کچھ نہیں معلوم ہے

کسانوں سے متعلق بل پرجے پی نڈا نے کہا: کانگریس کوسیاست کے علاوہ کچھ نہیں معلوم ہے

Wed, 16 Sep 2020 20:43:32    S.O. News Service

نئی دہلی،16/ستمبر(آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کسانوں کی مدد کے لئے پارلیمنٹ میں تین بل پاس ہونے جارہے ہیں۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے اور دوسرے دوراقتدار میں ہمیشہ کسانوں، غریبوں، مزدوروں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کی مدد کی، ان کی خدمت کی، انہیں بااختیار بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں 3 بل آئے ہیں، تین بل بہت دور اندیشی پر مشتمل ہیں۔ یہ بل کسانوں کی پیداوار کی قیمتوں کی رفتار کوبڑھا نے والے ہیں۔زراعت میں سرمایہ کاری کوبڑھانے کے لئے یہ بل بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی پیداوار میں کسانوں کے لئے یہ طریقہ کار موجود ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو آسان طریقے سے فروخت کریں۔ ابھی پیداواری اناج مارکیٹ کے ذریعہ ہی فروخت کیا جاتا ہے، اس سے یہ سہولت ملتی ہے کہ آپ اناج منڈی کے باہر بیچ سکتے ہیں اور آپ اپنی قیمت طے کرسکتے ہیں۔

نڈا نے کہا کہ تینوں بل کسان کے حق میں ہیں اور اس میں کسان کو مارکیٹ میں قیمت ملنے میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آج کانگریس ان کی مخالفت کر رہی ہے۔ کانگریس کام ہمیشہ ہر کام میں سیاست کرنا ہے، کانگریس کو سیاست کے کے علاوہ کچھ نہیں معلوم۔

نڈا نے کہا کہ مودی حکومت ان بلوں کے ذریعے جو کچھ کررہی ہے اس کا وعدہ منشور میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اکالی دل سے بات کی ہے، زراعت کے بلوں پر ان کے خدشات کو حل کیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ضروری اجناس (ترمیم) بل کی مخالفت کر رہی ہے اور کسانوں کو خوش کرنے کے لئے اس کو اپنے منشور میں رکھتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آج وہ دنیا کو گمراہ کررہی ہے۔ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ یہ کانگریس کی سیاست ہے۔


Share: