ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کرپشن کے معاملے میں عدالت نے تین ملزمان کو ضمانت دی

کرپشن کے معاملے میں عدالت نے تین ملزمان کو ضمانت دی

Wed, 03 Aug 2016 21:23:25    S.O. News Service

نئی دہلی 3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے سابق پرنسپل سکریٹری راجندر کمارکے مبینہ ملوث ہونے والے بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کئے گئے تین افراد کو آج ایک خصوصی عدالت نے ضمانت دے دی۔عدالت نے کہا کہ انہیں حراست میں رکھنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا۔خصوصی عدالت کے جج اروند کمار نے ایک نجی کمپنی کے مالک سندیپ کمار اور دنیش کمار اور ایک پی ایس یو کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر جی کے نندا کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی بانڈاورایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے پرضمانت دے دی۔جج نے ملزمان پر کئی شرائط لگائی اور ان سے کہا کہ وہ نہ تو کسی گواہ کومتاثر کریں، نہ ثبوتوں سے چھیڑچھاڑکریں اور نہ ہی عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑ کر جائیں۔ملزمان نے26جولائی کو کمار کو ملی ضمانت کاحوالہ دیتے ہوئے اپنے لئے ضمانت کی مانگ کی تھی۔بہر حال سی بی آئی نے ان ملزمان کی مخالفت کی تھی۔


Share: