ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک ضمنی انتخابات 2018: کوہلی کی قیادت میں جیسے جیت رہے ہوں 4۔1 سے ٹیسٹ سیریز : پی چدمبرم 

کرناٹک ضمنی انتخابات 2018: کوہلی کی قیادت میں جیسے جیت رہے ہوں 4۔1 سے ٹیسٹ سیریز : پی چدمبرم 

Tue, 06 Nov 2018 20:40:21    S.O. News Service

نئی دہلی:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یہ ضمنی انتخابات نہ صرف بی جے پی کے لئے بلکہ کانگریس جے ڈی ایس کے لئے بھی کافی اہم ہے۔ لوک سبھا سیٹوں،شیو موگا ، بلاری مانڈیا اور علاوہ ازیں اسمبلی سیٹوں میں جم کھنڈی اور راما نگر کے نتائج حکمراں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لئے وقار کا موضوع ہے۔ لوک سبھا کی تین سیٹوں میں سے جہاں پہلے 2 پر بی جے پی کا قبضہ تھا، وہیں، ایک پر جے ڈی ایس کی جیت ہوئی تھی ۔اب تک کے رجحانات کے مطابق لوک سبھا سیٹ بیلاری اور مانڈیا ، اور اسمبلی سیٹ رامنگرم پر کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ واحد لوک سبھا سیٹ شیموگا پر بی جے پی امیدوار کو برتری حاصل ہوئی ہے۔ان نتائج سے مسرور کانگریس لیڈر اور یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ رہے پی چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ انہوں نے اس کا موازنہ وراٹ کوہلی کی قیادت میں 4۔1 سے ٹیسٹ سیریز جیتنے سے کیا۔. چدمبرم نے ٹویٹ کر کہا ابھی تک کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ کرناٹک میں 4۔1 کے نتائج سے ایسا لگ رہا ہے گویا وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیسٹ سیریز ہو۔ 


Share: