نئی دہلی:29/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر وجیندر گپتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کا قومی کنوینر ہونے کا حق کھو دیا ہے۔بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا نے ہفتہ کو کہا کہ کجریوال نے عام آدمی پارٹی کا قومی کنوینر ہونے کا حق نہ صرف اخلاقی بنیاد پر کھو دیا ہے بلکہ انہوں نے وزیر اعلی کے وقت لئے گئے حلف کہ میں خوف یا تعصب یا بغض کے بغیر، آئین اور طریقہ کار کے مطابق انصاف کروں گا کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ اس سے انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کا وقار بھی کم ہوا ہے۔کجریوال کی طرف سے غلطی ماننے سے کچھ نہیں ہوگا، انہیں عوام کے خزانے سے اپنی شخصیت کو دہلی سے باہر شہرت دلانے کے لئے کروڑوں روپے کے اشتہارات، 16000 روپے کی پلیٹ اور کروڑوں کے سموسے پر کیا گیا خرچہ، واٹر ٹینکراسکیم، اپنے چہیتوں کو اناپ شناپ تنخواہ پر غیر قانونی طور پر کام دینا، اپنی ذاتی عدالتی کیس پر کروڑوں کی فیس اور دیگر ایسے غیر قانونی کاموں کے لئے تو ان پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔