نئی دہلی، 18جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر ہرسمرت کور نے آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال پر الزام لگایا کہ وہ صفائی کی نہیں بلکہ جعلسازی کی سیاست کر رہے ہیں۔منشور جاری کرنے کے بعد کجریوال کے گولڈن ٹیمپل میں بھول بخشی کے ناطے برتن دھونے کے بعد مرکزی وزیر کا یہ بیان آیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے منشور میں پارٹی کے انتخابی نشان جھاڑو کے ساتھ گولڈن ٹیمپل کی تصویر شائع ہونے کو لے کر اس کی کافی تنقید ہوئی تھی جس کے بعد معافی نامہ کے لئے کجریوال نے گولڈن ٹیمپل میں برتن ماجا۔شد کی ممبر پارلیمنٹ کور نے پارلیمنٹ کے باہر کہا کہ لیکن پنجاب کے لوگ انہیں سبق سکھائیں گے۔دہلی کے لوگوں کو بھی محسوس ہو رہا ہے کہ انہوں نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔انہوں نے دہلی کے لوگوں سے وعدے کئے لیکن انہیں پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔کجریوال کی حکومت کو ناکام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں وہ پوری طرح ناکام رہے ہیں،میں نے کسی ریاست کے وزیر اعلی کو اپنی ریاست میں لوگوں کی خدمت کرنے کے بجائے دوسری ریاست میں حکومت بنانے کے لئے وہاں جاتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کیا پنجاب میں کجریوال کی موجودگی سے شد گھبرایا ہوا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔کجریوال شد کے حمایت کی بنیاد میں نقب نہیں لگا پائیں گے،جو شخص پنجاب کی ثقافت، پنجاب کی زبان کو نہیں جانتا ہے اس کا بری طرح خاتمہ ہو جائے گا،وہ نہیں جانتے کہ پنجاب کے لوگوں کا احترام کیسے کیا جاتا ہے،وہ دہلی میں جعلسازی کی سیاست کر رہے ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ کیا پنجاب میں کجریوال کی موجودگی شد۔بھاجپا اتحاد کے لئے چیلنج ہے؟ انہوں نے کہا کہ اتحاد کو آپ اور کانگریس کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں تیسری بار جیت ملے گی۔