ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کجریوال اور سنجے سنگھ کو ہتک عزتی معاملہ میں ضمانت ملی

کجریوال اور سنجے سنگھ کو ہتک عزتی معاملہ میں ضمانت ملی

Fri, 29 Jul 2016 21:11:35    S.O. News Service

 

امرتسر، 29؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرسنجے سنگھ کوپنجاب کے ریونیو وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیاکی ہتک عزتی کے معاملے میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے پرضمانت مل گئی ہے۔عدالت نے سماعت کے لیے15؍اکتوبر کی تاریخ مقررکی تھی ۔آپ رکن اوروکیل ایچ ایس پھلکانے نامہ نگاروں کوبتایاکہ اروندکجریوال اورسنجے سنگھ آج عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔آپ کے ایک دوسرے لیڈرآشیش کھیتان کو سماعت کی اگلی تاریخ سے پہلے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہاگیاہے۔اگلی تاریخ 15؍اکتوبرہے۔عدالت نے18؍جولائی کوکیجریوال، آپ کے پنجاب امور کے انچارج سنجے سنگھ اور آشیش کھیتان کو ہتک عزتی کے معاملے میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا ۔گذشتہ20؍مئی کو مجیٹھیا نے ان تینوں کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایاتھا کہ عام آدمی پارٹی منشیات کے معاملے میں بے بنیاد الزام لگا کر ان کی اور ان کے خاندان کی شبیہ خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔کیجریوال اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے بڑی تعداد میں آپ کے حامی ہاتھوں میں تختیاں لے کر امرتسر سرکٹ ہاؤس میں جمع ہوئے تھے۔قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔رواں مہینہ میں یہ کیجریوال کا امرتسر کا تیسری سفر ہے۔اس سے پہلے وہ 3 ؍جولائی کو پارٹی کا منشور جاری کرنے آئے تھے۔2017میں پنجاب میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس کے بعد وہ 18؍جولائی کو گولڈن ٹیمپل میں خدمت کرنے آئے تھے۔


Share: