ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس نے ’درد بنارس‘کو لے کر مودی پر سادھا نشانہ

کانگریس نے ’درد بنارس‘کو لے کر مودی پر سادھا نشانہ

Sun, 31 Jul 2016 19:40:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ترقی کے فقدان کو لے کر ان پر نشانہ سادھا ہے۔پارٹی کی ویب سائٹ پر ’درد بنارس‘کے عنوان سے وارانسی کے مسائل کا ذکر کیا جا رہا ہے۔کانگریس نے وارانسی کے مقامی لوگوں کے انٹرویو پوسٹ کئے ہیں جن میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کے یہاں سے منتخب ہونے کے بعد سے دو سال میں وہاں کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے ۔مقامی رہائشی اجیت سنگھ نے کہاکہ مودی جی صرف فوٹو کھینچوانے کے لیے یہاں آتے ہیں، وہیں گوپال کا کہنا ہے کہ گنگا ندی اتنی آلودہ ہو گئی ہے کہ انہوں نے غسل کرنا بند کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی جی بھلے ہی یہاں آئے ہوں اور اعلان کیا ہو کہ ان کو ماں گنگا نے بلایا ہے، لیکن اس ندی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ہے ۔برجیش سنگھ کہتے ہیں کہ گنگا کی صفائی مقبولیت حاصل کرنے کا ہتھکنڈہ بن گئی ہے۔وارانسی میں چائے بیچنے والے منو ساہنی کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا کہ جب ایک چائے والا اقتدار میں آئے گا تو، اچھے دن آئیں گے، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔


Share: