ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس نے کشمیر معاملے پر سبھی فریقوں سے بات چیت کی وکالت کی

کانگریس نے کشمیر معاملے پر سبھی فریقوں سے بات چیت کی وکالت کی

Thu, 25 Aug 2016 18:10:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے کشمیری لیڈروں کے ساتھ بات چیت کئے جانے کے بعد آج کانگریس نے مین اسٹریم سے الگ سیاسی جماعتوں اور طلبا سمیت سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کی۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت حکومت کے کسی بھی شخص نے ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت سے تشدد زدہ کشمیر میں امن کی اپیل نہیں کی ۔آزاد نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر داخلہ صرف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی بات چیت نہیں کریں گے،بلکہ وہاں دیگر لوگ بھی ہیں ، مین اسٹریم سے الگ کی سیاسی جماعتیں اور دیگر فریق بھی ہیں۔انہیں طلبا کو، مزدوریونینوں اور مختلف کمیونٹیوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، وہاں امن قائم ہونا چاہیے ۔آزاد نے کہاکہ ان کو امن کے لیے اپیل بھی کرنی چاہیے ۔میں نے پارلیمنٹ کے اندر یا باہر یا کشمیر میں کسی بھی وزیر کو یا وزیر اعظم کو امن کی اپیل کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔اسی درمیان جے ڈی یو نے کہا کہ یہاں اہم سوال یہ ہے کہ وزیر داخلہ جو باتیں کر رہے ہیں، اسے آگے لے جانے کے لیے وہ کتنی کوشش کرتے ہیں؟۔


Share: