ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس سے برطرف برکھا شکلا سنگھ بی جے پی میں شامل، پہلے کسی اورپارٹی میں جانے کے امکان سے انکارکیاتھا 

کانگریس سے برطرف برکھا شکلا سنگھ بی جے پی میں شامل، پہلے کسی اورپارٹی میں جانے کے امکان سے انکارکیاتھا 

Sun, 23 Apr 2017 02:32:04    S.O. News Service

نئی دہلی: 22/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی خواتین کانگریس کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ ہفتہ کو بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ایک دن پہلے ہی کانگریس سے نکالی گئیں برکھا شکلا سنگھ دوپہرتقریباََ ایک بجے بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے برکھا کی جمعہ کو ملاقات بھی ہوئی۔ایم سی ڈی چناؤ سے عین پہلے دہلی پردیش کانگریس کے سابق صدراروندر لولی کے بعدبرکھاکابی جے پی میں شامل ہوناکانگریس کے لئے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔اتوار یعنی 23اپریل کو ایم سی ڈی کے 272وارڈوں کے لئے ووٹ ہونے جا رہا ہے۔اس سے پہلے دہلی خواتین کانگریس کی صدر برکھا سنگھ نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور راہل گاندھی اور اجے ماکن سمیت پارٹی رہنماؤں پرحملہ بولا۔قابلِ ذکرہے کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر سنگین الزام لگانے والی برکھا شکلا سنگھ کو کانگریس نے پارٹی سے 6سال کے لئے نکال دیاہے۔انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے باہرکردیاگیاتھا۔اس معاملے پر برکھا شکلا سنگھ نے کہا کہ کانگریس نے پارٹی سے نکال کر دماغی دیوالیہ پن کا ثبوت دیاہے۔پارٹی میں کوئی بھی بولنے کی ہمت نہیں دکھاپا رہاہے۔نکالنے کے فرمان پر کراراجواب دیاجائے گا۔اگرچہ برکھا نے آگے کہا تھا کہ میرے سارے متبادل کھلے ہیں۔میں کورٹ اور الیکشن کمیشن جاؤں گی۔لیکن یہ بھی کہاتھاکہ میں پارٹی میں رہ کرجنگ لڑوں گی، کسی اور پارٹی میں نہیں جاؤں گی۔میرے دل میں کانگریس ہے۔


Share: