پٹنہ:12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فل اسکیل ون اسٹاپ بلڈنگ میٹیریلس سالیوشنس کمپنی کامدھینو لمیٹڈ کو 16 ویں کنسٹرکشن ورلڈاینوئل ایوارڈ، 2018 میں مالی سال 2017-18 کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے معروف 'ٹاپ چیلنجرس ایوارڈ 2018' سے نوازا گیا ہے۔کامدھینو گروپ کے صدر اورمنیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ستیش کمار اگروال اور کامدھینو لمیٹڈ کے سماجی کام ڈویژن کامدھینوجیون دھارا کی چیئرپرسن مسز رادھا اگروال نے دہلی میں منعقد ایک تقریب میں کنسٹرکشن اکونامسٹ مسٹر گراہم ڈی رابنسن سے انعام حاصل کیا۔یہ ایوارڈ ASAAPانفارمیشن گلوبل گروپ کے ذریعہ قائم کئے گئے ہیں اور کنسٹرکشن ورلڈ(CW)نے ان کی میزبانی کی ہے۔یہ ایوارڈ انڈیا کنسٹرکشن فیسٹیول (آئی سی ایف) کے حصے کے طور پر فرسٹ کنسٹرکشن کونسل کے ذریعہ دیا گیا۔ اس تقریب میں تجارت اور صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر، مسٹر سریش پربھو نے کنسٹرکشن ورلڈ 22 ویں سالگرہ ایڈیشن کا اجراء کیا۔انعام حاصل کرنے پر کامدھینو گروپ کے صدر اورمنیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ستیش کمار اگروال نے کہا، '' یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ میں اس معزز ایوارڈ کو حاصل کرکے بہت خوش ہوں اور فخرمحسوس کررہا ہوں۔ یہ نہ صرف میری کوششوں بلکہ ہمارے ملازمین، تقسیم کاروں اور فرنچائز پارٹنرو ں کی مہارت اور لگن کی بھی عزت افزائی ہے جنہوں نے برانڈ کامدھینو کی تعمیر میں سخت محنت کی ہے۔ یہ ایوارڈ ہماری حوصلہ افزائی کرے گا کہ ہم اپنے اس سفر کوجاری رکھیں اور کامدھینوکو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ فرسٹ کنسٹرکشن کونسل غیر منافع بخش انفراسٹرکچر تھنگ ٹینک ہے، جو ہندوستان میں تعمیراتی صنعت پر تازہ معلومات فراہم کرتا ہے اور اس کے مسائل اور ضروریات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔