ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کاش ’من کی بات ‘میں وزیر اعظم کشمیر کے موجودہ حالات کاتذکرہ کرتے:عمرعبداللہ

کاش ’من کی بات ‘میں وزیر اعظم کشمیر کے موجودہ حالات کاتذکرہ کرتے:عمرعبداللہ

Sun, 31 Jul 2016 21:02:09    S.O. News Service

سر ی نگر ، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے لیڈر اورسابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج اس بات پرافسوس کااظہار کیاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ریڈیوپروگرام ’من کی بات’میں جموں وکشمیر کے حالات کا تذکرہ تک نہیں کیا۔عمر نے ٹوئٹرپرلکھاکہ کاش وزیر اعظم کومیری ریاست کے لیے یقین دہانی کرانے والے چندگنے چنے الفاظ ہی مل جاتے۔وادی کشمیرمیں سیکورٹی فورسزاورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک49لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریباََ5600افراد زخمی ہیں۔اس صورت حال کی ذمہ داری نہیں لینے کے لیے عمر نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پر بھی حملہ بولا۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ اس جیسی قیادت کے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ ان کی غلطی تو کبھی ہوتی ہی نہیں ہے، الزام ہمیشہ دوسروں پر ہوتا ہے۔پرائیوٹ نیوزچینل پر انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیاتھاکہ ایسی بہت سی طاقتیں ساتھ آ گئی ہیں جوماحول کو بگاڑنا چاہتی ہیں۔وہ مختلف علاقوں میں بچوں کو بھیج کرمشکلات کھڑی کرنا چاہتی ہیں۔ایک امتحان مرکزپر وزیراعلیٰ کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔اس پرعمرعبداللہ نے کہاکہ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وزیر اعلیٰ امتحان مرکزپرکیاکرنے گئی تھیں؟۔


Share: