ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کاروارضلع میں طلباء کے33ہاسٹلوں کو منظوری

کاروارضلع میں طلباء کے33ہاسٹلوں کو منظوری

Thu, 18 Aug 2016 19:44:55    S.O. News Service

کاروار 18؍اگست (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے انچارج وزیر مسٹر آروی دیشپانڈے کے بیان کے مطابق پسماندہ طبقات اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے 33ہاسٹلس تعمیر کرنے کے لئے سرکاری منظوری مل گئی ہے۔کن کن مقامات پر ان ہاسٹلوں کو تعمیر کرنا ہے اس کی نشاندہی کے ساتھ ہی جلد سے جلد تعمیری کام کا آغاز کیا جائے گا۔
فی الحال ضلع کے مختلف مقامات پر ایسے93ہاسٹلس ہیں جن میں سے 51ہاسٹلوں کی اپنی خود کی عمارت ہے اور42ہاسٹل کرایے کی عمارت میں ہیں۔اس لئے اب مزید 33 ہاسٹلوں کی اپنی خود کی عمارت تعمیر کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔آئندہ دنوں میں ان کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ اور ان ہاسٹلوں میں جنریٹر کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جنگلاتی حقوق کے قانون کے تحت91200درخواستیں ملی تھیں جن میں سے شیڈول ٹرائب 3374سے متعلقہ درخواستوں پر کارروائی کی گئی ہے۔1367درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔1454درخواستوں کی از سرِنو جانچ کے بعدانہیں پٹّہ فراہم کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جارہی ہے۔


Share: