ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاروار میں 27اگست کو ہوگا ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ؛ بھٹکل کے کھلاڑی بھی شامل

کاروار میں 27اگست کو ہوگا ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ؛ بھٹکل کے کھلاڑی بھی شامل

Sun, 06 Aug 2017 19:55:58    S.O. News Service

کاروار :6/اگست (ایس او نیوز) کاروار کے رکن اسمبلی ستیش سئیل کے بیان کے مطابق گنیش تہوار کی مناسبت  سے کاروار میں 27اور28اگست کو ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ستیش سئیل نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ امیچور کبڈی ایسوسی ایشن کے بینر تلے ہوگا، جس میں ضلع کے تمام تعلقہ جات سے کبڈی کھلاڑیوں کو حصہ لینے کا موقع حاصل رہے گا۔دس دس کھلاڑیوں پر مبنی 8ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔جسے اسپانسر خریدیں گے اور کھلاڑیوں کی ضروری تربیت ، یونیفارم کی فراہمی وغیرہ اسپانسرس کی ہی ذمہ داری ہوگی۔

مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے شہر کے لیلاوتی اسٹیڈیم یا ساگر درشن ہال میں منعقد ہونگے۔نیشنل لیول کھلاڑی ناگراج نائک بھٹکل،ناگراج سدّی منڈگوڈ، وسیم بھٹکل، سچن ہوناور، منوج نائک بھٹکل، نعمت اللہ بھٹکل، اودئے موگیربھٹکل اور پردیپ انکولہ وغیرہ نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔


Share: