کاروار8/ مارچ (ایس او نیوز) اُترکنڑا ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو دفتر میں آج صبح لگی آگ سے پورے دفتر کے فرنیچرس جل کر خاکستر ہوگئے، جبکہ دفتر میں موجود کمپوٹر، ائرکنڈیشنر، فائلیں اور دیگر دستاویزات بھی جل جانے سے کافی نقصان ہوا۔
سمجھا جارہا ہے کہ دفتر کے ائیرکنڈیشنر کی کسی تار سے شارٹ سرکیوٹ ہوا، اور اسی سے پورے دفتر میں آگ لگ گئی۔
خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آگ لگنے سے کرسیاں، ٹیبل اور دیگر فرنیچرس سب کےسب جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔
کاروار ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔