ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈینگو کے علاج میں لاپرواہی ناقابل برداشت:چیف سکریٹری

ڈینگو کے علاج میں لاپرواہی ناقابل برداشت:چیف سکریٹری

Tue, 20 Sep 2016 11:24:58    S.O. News Service

لکھنؤ، 19؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )دارالحکومت لکھنؤ سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ڈینگو کی وباء کے پیش نظر ریاست کے چیف سکریٹری راہل بھٹناگر نے آج خبردار کیا کہ ڈینگو کے علاج اور روک تھام میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چیف سکریٹری نے تمام ضلع مجسٹریٹ اور ڈویژنل کمشنروں سے کہا ہے کہ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے لکھنؤ سمیت تمام اضلاع میں ہفتہ بھر کے لیے وسیع صفائی مہم چلائی جائے۔بھٹناگر نے تمام اضلاع کے شہری میڈیکل حکام کو ہدایت دی ہے کہ چیف میڈیکل حکام کے ساتھ تال میل بنا کر ہر جگہ اینٹی لاروا کا چھڑکاؤ کرایا جائے۔مرض سے بچاؤ کے لیے عوامی بیداری مہم چلائی جائے اور کہیں بھی کوڑ ا جمع نہ ہونے دیا جائے۔ترجمان کے مطابق چیف سکریٹری نے کہا کہ ڈینگو کے علاج اور روک تھام میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
 


Share: