چنتامنی:15 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز) آج رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کی رہائش گاہ کے روبرو جنتادل(ایس) لیڈر سی کے شبیر پاشاہ کی زیر نگرانی میں وارڈ نمبر 3 کانگریس پارٹی کی کونسلر و سابق بلدیہ نائب صدر تلسی روی کے شوہر روی سمیت کئی لوگوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر جنتادل(ایس)میں شمولیت اختیارکی ان کی گلپوشی کرنے اور انھیں پارٹی میں شامل کرلینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہا کہ گذشتہ دو روز قبل جب جنتادل(ایس)کے کارکنان تعلقہ پنچایت دفتر کے روبرو احتجاج کررہے تھے اُس وقت جان بوجھ کر ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے کانگریس کے کارکنوں کو بھی احتجاج کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔
کرشناریڈی نے ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی وائی ایس پی کانگریس لیڈروں کے ایجنٹ کی طرح اُن کی غلامی کررہے ہیں اگر ڈی وائی ایس پی کو کانگریس لیڈروں کی غلامی ہی کرنا ہے تو پولیس یونیفارم کو اتار کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائے ۔آگے کہا کہ وہ ان کے تبادلہ کیلئے وزیر داخلہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسروں میں شکایت کریں گے اگر اُس وقت بھی ڈی وائی ایس پی کا تبادلہ نہیں ہوا تو ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی کے خلاف 25مارچ کو چکبالاپور ضلع سپر نٹنڈنٹ آف پولیس دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا ۔
کرشناریڈی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر جنتادل(ایس)میں شامل ہورہے لیڈروں کو چاہئے کہ حلقہ میں جنتادل(ایس)پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں صرف پارٹی میں شامل ہوکر اخبار کی زینت بن جانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا تعلقہ میں جنتادل(ایس)ان دنوں کمزور ہوتی جارہی ہے اسلئے پارٹی کے تمام کارکنان پارٹی کو حلقہ میں طاقت وار بنانے کے لئے بے انتہا کوشش کرنا چاہئے حلقہ میں ہورہے ترقیاتی کاموں کو عوام پسند کرکے جنتادل(ایس)میں شمولیت اختیار کرنے آگے آرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں در پیش مسائل کو سلجھانے میں قومی پارٹیاں ناکام ہوگئی ہے پارلیمان کا سیشن بھی دونوں پارٹیوں نے اپنے انفرادی مسائل کو لیکر بیکار کردیا جس سے کروڈوں روپئے خسارہ ہوا ہے ملک کے عوام قومی پارٹیوں کی کارکردگی سے مایوس و بیزار ہوگئے ہیں آئندہ دنوں علاقائی پارٹیاں مضبوط ہونگیں۔
اس موقع پر جنتادل(ایس)کونسلر محمد شفیق ،شیخ صادق رضوی،نوید پاشاہ کونسلر وینکٹ رونپا سردار سلیم پاشاہ منی راجو جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال کونسلر سادپا رویندہ گوڈا بخشء سمیت کئی جنتادل(ایس)کے کارکنان موجود رہے ۔