ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈی ایس پی کی خودکشی: اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج جاری

ڈی ایس پی کی خودکشی: اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج جاری

Thu, 14 Jul 2016 20:26:53    S.O. News Service

بنگلور، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پولیس سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں سی بی آئی تحقیقات اور وزیر کے جے جارج کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک اسمبلی میں ایک دن رات کا احتجاجی مظاہرہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں نے آج بھی ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ بناے رکھی۔رات بھر کے دھرنے کے بعد جب ممبران اسمبلی ایوان میں کھڑے رہے، تو بی جے پی اور جے ڈی(ایس)کے رکن ایوان کے درمیان میں آ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ وزیر اعلی سدارمیا کی طرف سے اعلان کئے گئے عدالتی تحقیقات کو مسترد کرنے کے بعد ان جماعتوں نے رات بھر کا دھرنا کل شروع کیا تھا۔ بی جے پی کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے سدارمیا نے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی والا عدالتی کمیشن کرے گا۔انہوں نے جارج کے استعفی کا مطالبہ بھی مسترد کر دیاتھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہے۔انکوائری عدالتی کمیشن کو سونپ دینے اور جارج کو نہ ہٹانے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن بی جے پی لیڈر جگدیش شیٹر نے کہا کہ حکومت بے حسی اور گھمنڈی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے تحت ایماندار افسران کو کوئی تحفظ نہیں ہے۔انہوں نے  پوچھا کہ سدارمیا جارج کے تئیں خاص پیار کیوں دکھا رہے ہیں؟ اپوزیشن ارکان نے جارج کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔


Share: