ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی آرایس معاملے میں چوطرفہ گھرے آسٹریلیائی کپتان ا سمتھ

ڈی آرایس معاملے میں چوطرفہ گھرے آسٹریلیائی کپتان ا سمتھ

Thu, 09 Mar 2017 13:58:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران خود کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر ڈی آرایس لینے کو لے کر ڈریسنگ روم سے مشورہ مانگنے پر گھرے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے اپنی غلطی مان لی ہے،تاہم سمتھ کا کہنا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، لیکن ان کی نیت میں کوئی کمی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود سمتھ تنازعات میں گھرتے نظر آ رہے ہیں لیکن اس معاملے میں سمتھ کی چوطرفہ مذمت شروع ہو گئی ہے۔وی وی ایس لکشمن نے اس معاملے پر ٹوئٹ کرکے کہاکہ اسمتھ نے جس طرح سے ڈی آرایس لینے کی مانگ کی، وہ مایوس کرنے والا اور کھیل جدبہ کے برعکس ہے۔واضح رہے کہ منگل کو دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن ہی ٹیم انڈیا نے 188رنز کے ہدف کو حاصل کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم کو 112پر ڈھیر کرکے 75رنز سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔74رن کے اسکور پر پیسر امیش یادو نے سٹیو سمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا تھا۔امپائر کے فیصلے سے ناخوش اسمتھ نے ڈی آرایس لینے کے لئے اشاروں اشاروں میں ڈریسنگ روم سے مدد مانگنے کی کوشش کی تھی۔اس پر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ان کی اس حرکت کو کھیل جدبہ کے برعکس قرار دیتے ہوئے دھوکہ بتایا تھا۔اسمتھ کو ڈریسنگ روم سے مدد لینے کا مشورہ دینے پر گھرے ہینڈسکمب نے بھی اپنی غلطی مانی ہے اور کہا ہے کہ انہیں قانون کی معلومات نہیں تھی۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ میری غلطی ہے،مجھے قوانین کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔


Share: