ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈنمارک نے ترک وزیراعظم کا دورہ منسوخ کر دیا

ڈنمارک نے ترک وزیراعظم کا دورہ منسوخ کر دیا

Tue, 14 Mar 2017 11:04:37    S.O. News Service

ڈنمارک،13؍مارچ(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)یورپی ملک ڈنمارک کی حکومت نے ترک وزیراعظم کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ وزیراعظم بن علی یلدرم نے یہ دورہ بیس مارچ کو کرنا تھا۔ ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوکے راسموسن کا کہنا تھا کہ ترکی اور ہالینڈ کے مابین جاری موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث اس طرح کے دورے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ڈنمارک حکام کے مطابق انہوں نے اپنے ترک ساتھیوں کو یہ دورہ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ترک حکومت کے دیگر ارکان نے ہالینڈ پر فاشزم کے الزامات عائد کیے ہیں کیوں کہ ہالینڈ نے ترک وزیر خارجہ کو ملک میں داخل ہونے اور ایک ریلی سے خطاب کرنے سے روک دیا تھا۔


Share: