ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈاکٹرذاکر نائیک کی حمایت میں مسلم تنظیموں نے نکالی ریلی

ڈاکٹرذاکر نائیک کی حمایت میں مسلم تنظیموں نے نکالی ریلی

Sun, 17 Jul 2016 11:05:58    S.O. News Service

مرکز اور ریاستی حکومت پر امن کی آواز کو دبانے کا لگایاالزام

چنئی، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عالم اسلام کے مشہور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کئی مسلم تنظیموں نے آج یہاں مظاہرہ کیا اور امن اور محبت کا پیغام دینے والے شخص کی آواز بند کرنے کی کوشش کے لئے مرکز اور مہاراشٹر حکومت کی تنقید کی۔سماجک ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں کے ساتھ مظاہرین نے امن اور سلامتی کا پیغام دینے والے شخص کی آواز بند کرنے کی کوشش کے لئے مرکز اور مہاراشٹر حکومتوں پر تنقید کی اور کہا کہ نائیک کے خلاف تحقیقات آئین کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25کو غلط رخ نہ دیاجائے،ساتھ ہی کہا کہ نائیک کے خلاف کارروائی اس کی روح کے خلاف ہے۔مظاہرین نے کہا کہ آرٹیکل 25مذہب کو ماننے، اس پر عمل کرنے اور تبلیغ کرنے کا حق دیتا ہے آر اس کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے،کچھ خواتین کے ہاتھ میں تختیا ں لئے ہوئی تھیں جس پر لکھا تھاکہ ’’آئین سے کھلواڑ کرنا بند کرو‘‘۔


Share: