ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ڈاکٹر سمبل رحمن، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (خواتین وِنگ) کی صدر نامزد

ڈاکٹر سمبل رحمن، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (خواتین وِنگ) کی صدر نامزد

Thu, 10 Aug 2017 21:50:08    S.O. News Service

نئی دہلی:10/اگست(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی مرکزی کمیٹی نے ڈاکٹر سمبل رحمن کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (خواتین وِنگ) کا صدر نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر سمبل رحمن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طبیہ کالج میں شعبہ علم الادویہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے ایم ڈی یونانی (ادویہ) کے ساتھ پی جی، ڈی ایچ ایم، ڈی این ایچ ای اور پی ڈی سی آر میں بھی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی کارگزار صدر پروفیسر سعد عثمانی نے انہیں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (خواتین وِنگ) کے صدر کے طور پر نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُمید کی ہے کہ وہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے اغراض و مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار نبھائیں گی جیسا کہ ڈاکٹر مسز عالیہ امان (سابق مشیر یونانی، حکومت ہند) نے بھرپور توانائی صرف کرکے طب یونانی کو عروج بخشا اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے اغراض و مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا۔ 


Share: