ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چیچنیا میں جھڑپ، 6 فوجی اور6 مشتبہ جنگجو ہلاک

چیچنیا میں جھڑپ، 6 فوجی اور6 مشتبہ جنگجو ہلاک

Sat, 25 Mar 2017 12:02:35    S.O. News Service

ماسکو،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روسی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی قفقاذ کے علاقے میں ہونے والی ایک جھڑپ میں چھ مشتبہ جنگجو اور چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے جمعے کے دن بتایا کہ یہ جھڑپ آج اس وقت شروع ہوئی، جب ان حملہ آوروں نے چیچنیا میں واقع نیشنل گارڈ بیس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان حملہ آوروں میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ کسی گروہ نے ابھی تک اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


Share: