راے پور25 نومبر (ایس او نیوز) چھتیس گڑھ میں پی سی سی چیف بھوپیش بگھیل نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے شک کے سبب ریاست کے سبھی اسٹرانگ روم کی پہرہ داری میں کانگریس کارکنان کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایسے میں جیش پور میں اسٹرانگ روم کے باہر پہرہ داری میں لگے ایک کانگریس کارکن کی اچانک صحت بگڑنے کے بعد موت ہو گئی۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی امیدوار اپنے کارکنان کے ساتھ ای وی ایم اسٹرانگ روم کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ کانگریس کارکنان نے ای وی ایم ہیک ہونے کا شبیہ ظاہر کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی رات جیش پور میں ایک کانگریس کارکن پنکچ اسٹرانگ روم کے باہر بیٹھا رہا۔ صبح اچانک اس کی صحت خراب ہونے لگی، جس کے بعد اسے چیش پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جب اس کی حالت میں بہتری نہیں ہوئی تو شام کے وقت اسے امبیکا پور کے ہالیکراس اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ اس دوران راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ مہلک پنکج تیرکی کنکری کے کلیبا گاوں کا باشندہ بتایا جا رہا ہے۔