ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چھتیس گڑھ کے بسترعلاقہ میں رکن پارلیمنٹ کے نکلنے سے پہلے بم برآمد

چھتیس گڑھ کے بسترعلاقہ میں رکن پارلیمنٹ کے نکلنے سے پہلے بم برآمد

Fri, 19 Aug 2016 19:24:38    S.O. News Service

رائے پور، 19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر کے علاقے میں لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کے نکلنے سے پہلے پولیس نے کونڈاگاؤں سے نارائن پور راستے پر ایک طاقتور ٹفن بم برآمد کیا ہے۔بستر علاقے کے پولیس حکام نے آج بتایا کہ بستر علاقے کے نارائن پور ضلع کے تحت بینور تھانہ علاقے کے چھیریبیڑا گاؤں کے قریب پولیس ٹیم نے 10کلو گرام وزنی ایک ٹفن بم برآمد کیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ بستر لوک سبھا علاقے کے بھارتی جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ دنیش کشیپ کے آج نارائن پور ضلع ہیڈ کوارٹر کے دورے کو ذہن میں رکھ کر آج ہند۔ تبت سر حد پولیس اور ضلع فورس کی مشترکہ ٹیم کو گشت کرنے کے لئے روانہ کی گئی تھی۔ٹیم جب چھیریبیڑا گاؤں کے قریب تھی۔پولیس ٹیم کو سڑک میں پل کے قریب بم ہونے کی اطلاع ملی۔طلاع کے بعد پولیس ٹیم نے بم نکال لیا اور بعد میں اسے تباہ کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ بم تقریبا 10کلو وزن تھا اور ایک سٹیل کین میں بنایا گیا۔پولیس کو خدشہ ہے کہ نکسلیوں نے یہ بم علاقے میں رکن پارلیمنٹ کے دورے کی حفاظت میں لگے سیکورٹی فورس کو نقصان پہنچانے کے لئے لگایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس فورس کو متنبہ کیا گیا ہے اور واقعہ کے ذمہ دار نکسلیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ کشیپ اپنے پروگرام کے مطابق نارائن پور کیلئے نکل گئے تھے۔


Share: